ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ ‘پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ہارون خان نے 24ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ بیروت میں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہارون خان نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تاجکستان کے شاہ رخ باروتو کو شکست دی ۔ حریف نے انہیں ناک پر مکا مارا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے ۔ڈاکٹرز نے سیمی فائنل کھیلنے سے روک دیا جس کی وجہ سے وہ کانسی کے تمغہ کے حقدار قرار پائے۔