• news

کپتان سرجیو راموس کی ریال میڈرڈ سے 16سالہ رفاقت ختم 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ریال میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی سرجیو راموس نے کلب سے 16سالہ رفاقت ختم کر دی ۔ انہوں نے الوداعی تقریب میں جذباتی تقریر کی جس کی وجہ سے سامعین اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ریال میڈرڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔ انہوں نے 2005ء میں کلب میں شمولیت اختیار کی اور 22ٹرافی جیتنے میں شراکت دار رہے ۔  35سالہ کپتان کا رواں ماہ معاہدہ ختم ہو جائیگا۔ انہوں نے  671میچ کھیلے‘101گول کئے اور 22ٹرافیز جیتیں ۔امکان ہے کہ راموس مانچسٹر سٹی ‘مانچسٹر یونائٹیڈ ‘سویلااور پیرس سینٹ جرمین کلب میں سے کسی ایک کو جوائن کر سکتے ہیں ۔  

ای پیپر-دی نیشن