• news

 قواعد و پارلیمانی روایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،سپیکر قومی اسمبلی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت و اپوزیشن ارکان پر واضح کردیا ہے کہ قواعد و پارلیمانی روایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ایوان کے تقدس اور اس کی عزت و توقیر میں اضافے کی ذمہ داری بنیادی طور حکومت اور اپوزیشن دونوں پر عائد ہوتی ہے،،کچھ متنازعہ باتیں پھیلا کر ایوان کی بے توقیری نہ کی جائے ،جمعہ کو  اسپیکر قومی اسمبلی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیشہ حکومت و اپوزیشن کے ساتھ مساوی رویہ اپنایا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی نشست غیر جانبداریت کا تقاضا کرتی ہے اور سپیکر اسد قیصر اسی پر کاربند ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر دلی رنج پہنچا ہے، ترجمان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے یکساں طور پر حکومت و اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی کی،سپیکر قومی اسمبلی ایوان کا ماحول سازگار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کریں گے، کچھ متنازعہ باتیں پھیلا کر ایوان کی بے توقیری نہ کی جائے ،سپیکر قومی اسمبلی نے ماحول سازگار رکھنے کے لیے سینئر پارلیمنٹرین پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیاہے،کمیٹی قائم کرنے کا بنیادی مقصد ایوان کے ماحول کو خراب کرنے والو ان کی نشاندہی کرنا اور ماحول کو سازگار بنانا تھا۔ ترجمان اسپیکر نے کہا کہ کمیٹی بنانے کا بنیادی مقصد غیر پارلیمانی الفاظ، حرکات کے تدارک کے ساتھ ماحول خراب کرنے والوں کی نشاندھی کرکے کارروائی کرنا تھا، سپیکر نے اپنے اختیار استعمال کرتے ہوئے حکومت و اپوزیشن کے 7 ارکان کے خلاف کارروائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن