• news

قابض فوج نے 7ماہ کے دوران 55بے گناہ کشمیری شہید کرئیے

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے گزشتہ سات ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 55کشمیری شہید کر دیے ۔ ان کشمیریوں کو بھارتی نے محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو مسلط کیے کیے گئے فوجی محاصرے کے بعد سے بھارتی فوجیوں نے 357بیگناہ کشمیری شہید کیے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جب سے بھارتیہ جنتاپارٹی بھارت میں برسراقتدار آئی ہے نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت بھر میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ ان پر ہندو جتھوں کی طرف سے حملے بڑھ گئے ہیں۔ سری نگر میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر سے وابستہ36سالہ کانسٹیبل جاوید احمد ساکن سعد پورہ عیدگاہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ گھر کے قریب  نامعلوم افراد نے  اسے گولیاں مار دیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرایا جائے۔حریت کانفرنس  ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ  عالمی ادارے کو بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں محاصر ے اورتلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں شہری آبادی کی نسل کشی اور زیر حراست قتل کے بہیمانہ واقعات رکوانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی پیپلز  ڈیموکریٹک پارٹی پوتھ کے صدر وحید پرے کو سری نگر سنٹرل جیل سے جموں کے کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔وحید پرے پر عسکریت پسندوں سے روابط کا الزام ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن