پتو کی: واٹر سپلائی ٹینکیوں کی صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر
پتو کی (نمائندہ خصوصی ) پتوکی واٹر سپلائی کی ٹینکیوں میں صفائی ستھرائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔ واٹر سپلائی کا پانی جب حوض اور پھر ٹینکیوں میں منتقل کیا جاتا ہے تو اسکی بروقت صفائی اور کیمیکل کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ واٹر سپلائی کے پائپ بوسیدہ ہوچکے ہیں اور اکثر مقام پر ان میں گندا پانی بھی شامل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر ی معدہ ،جگر ،ہڈیوں ،انتڑیوں کی بیماریوں و دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔