• news

ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے: انیس ریاست ورک 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبوں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے معیشت کے بڑے شعبوں میں عدم توازن کو طویل عرصے سے ٹھیک نہ کرنے کی روش اور ایک عرصے سے لٹکی ہوئی سٹرکچرل اصلاحات جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری پالیسی ایکشن لینا پڑا اور حکومت نے جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اجراء کیا جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور آج تین سال بعد ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے انیس ریاست ورک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت خود کو احتساب سے بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے یہ جتنی چاہے کوشش کرلیں وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن