• news

شیخوپورہ : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 4 دکانیں سیل‘متعدد کو نوٹس

شیخوپورہ ( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ اور چیف آفیسر بلدیہ احسن عنایت سندھو کی ہدایات پر ایم او پی بلدیہ طاہر محمود گجر اور ایم او آر اللہ دتہ چن نے گزشتہ روز اپنے ماتحت عملہ اور پولیس کے ہمراہ شہر بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں کا گشت کیا اور ہفتہ وار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے 4 تاجروں کی دکانیں موقع پر سیل کر دیں جبکہ متعدد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ اور ساتھ ہی ساتھ جو دکاندار سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء ضروریہ فروخت کر رہے تھے ان کو بھی موقع پر ہی جرمانے اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے" نوائے وقت" کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حکومت اور سوسائٹی کی جانب سے سرتوڑ کوششوں کے بعد ملک بھر میں کرونا وبا کی تیسری لہر میں کسی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ اس ریلیف سے ناجائز فائدہ اٹھا کر شہریوں میں کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا خدشہ ہے۔ ان حالات میں ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن