’’ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے‘‘
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) سیاسی وسماجی رہنمائوں حاجی محمد نواز، ارسلان خالد ورک، سلطان سرورگولڈن،اے ڈی چودھری ،ملک اسلم وٹو،سردار فیصل ڈوگر، لیاقت علی ایڈووکیٹ، یاسین مرزا ایڈووکیٹ، کرامت علی کھوکھر، توصیف سلیم،سیٹھ افتخار احمد، زکریاشاہین نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہئے، عالم اسلام کی نا اتفاقی کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں اگر عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پر متحدہو تو اسرائیل کی جارحیت کی جرأت نہ ہوتی ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ دنیا اسلاموفوبیا اور دہشت گردی کیخلاف اٹھ کھڑی ہو دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔