• news

مسلم ممالک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے :امجد نذیر 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ عیسائی یہودی و صیہونی قوتیں مسلم امہ کے استحصال میں پیش پیش ہیں جنہیں مسلمانوں کے حقوق کی کوئی پرواہ نہیں الٹا مسلم ممالک کے حقوق سلب کرنے کی مہم دھڑلے سے چلائی جارہی ہے جس کا واضح ثبوت مسلم ممالک کیخلاف ایک عرصہ سے جاری کردار کشی کی مہم ہے جس کے تحت مسلم ممالک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اپنے ایک بیان میں امجد نذیر بٹ نے کہا کہ پاکستان کے تمام اسلامی ممالک کیساتھ تعلقات مثالی ہیں جن کے فعال ہونے میں قومی سیاسی و عسکری قیادت کا کردار کلیدی رہا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر اسلامی قوتیں نہیں چاہتیں کہ مسلمان متحد ہوں وہ ہمیں آپس میں الجھانے اور مسلم ممالک کے اندرونی حالات خراب کرنے کے درپے ہیں تاکہ مسلم ریاستوں کو اندرونی خلفشار ہی سے فرصت نہ ملے، مسلم ممالک کی قیادت کو ان سازشوں کو سمجھنا اور ان کے تدارک کا مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن