شیخوپورہ: متعدد پلازوں میں پارکنگ نہ ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر) شیخوپورہ کے بازاروں ،مین شاہراہوں پر بننے والے اکثر پلازہ مالکان نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ سے ملی بھگت کرکے پارکنگ کیلئے جگہ نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پلازوں اور دوکانوں کے باہر کھڑی ہوتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی رونما ہو رہی ہے شیخوپورہ سرگودھا روڈ،لاہور روڈ،عزیز بھٹی روڈ ،سول کوارٹر روڈ سمیت مختلف مقامات پر بننے والے پلازے مارکیٹیں بینکوں نے بھی پارکنگ کیلئے جگہ نہیں چھوڑی جبکہ فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں نے قبضہ کررکھا ہے شہریو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے خدمت آپ کی دہلیز پروگرام میں شامل کر کے آپریشن کیا جائے تاکہ شہر کے حسن کو مانند کرنے والے چند عناصر کو کڑی سزامل سکے۔