عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے:ڈی پی او شیخوپورہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ شیخوپورہ تعیناتی بہت بڑا چیلنج ہے جس پر وہ پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں،توانائیوں اوراختیارات کو بروئے کار لائیںگے ضلع شیخوپورہ کی 8 اضلاع سے سرحدیں ملتی ہیںجس کی وجہ سے جہاں کرائم کی نقل وحمل بھی زیادہ ہے جس کی روک تھام کیلئے بین الاضلاعی سطح پر ڈی پی اوز کیساتھ مشاورتی عمل سے اقدامات اٹھائے جائیں گے تودوسری طرف ضلع میں اشتہاریوں کے حجم کو کم کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا جائیگا انہوں نے کہاکہ ضلع کو ناجائز اسلحہ ،منشیات سے پاک کرنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں عوام کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا پولیس پر عوام کے کھوئے ہوئے اعتماد کو بحال کرنا اور انکی جان ومال ،عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنانا میری ترجیحات کا بنیادی حصہ ہے تھانہ ،تحصیل اور ضلع کی سطح پر عوامی کھلی کچہریوں میں عام آدمی کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔