• news

حکومت نے مثبت بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لئے : ناصر محمود واہگہ 

کھاریانوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں ملک و قوم کی تقدیر بدل رہی ہے،  کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے جبکہ احتساب کے عمل میں موجودہ حکومت کسی طرح کی بے جا ء مداخلت کرے گی نہ کوئی رکاوٹ آڑے دے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے کرپشن کے ناسور کو دفن کرنے اور قانون کی حکمرانی کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن