حکومت نے عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا:چوہدری عزیزالرحمن
کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہار سٹی صدر تحریک انصاف کوٹ رادھاکشن چوہدری عزیزالرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مصنوعی معیشت کی بجائے حقیقی طور پر ملکی معیشت کو مضبوط کر رہی ہے۔جس سے عوام بڑی خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے یہ بجٹ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔