• news

طلباء کو جلد قرآن مجید کا متفقہ ترجمہ پڑھایا جائے گا: نورالحق قادری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نوالحق قادری نے کہا ہے کہ جلد تمام مکاتب فکر کا قرآن مجید کا متفقہ ترجمہ سکولوں اور کالجوں میں پڑھایا  جائے گا۔ یہ اقدام وزیراعظم  عمران خان انجام دے رہے ہیں جن کو یہودی ایجنٹ کا الزام دیا جاتا ہے۔ لاہور کے ایک مدرسے میں واقعہ انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ایسے افراد نشان عبرت بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ڈاکٹر مفتی سرفراز نعیمی شہید نے اتحاد امت کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور دہشت گردی کے خلاف آواز حق بلند کی۔ ہفتہ کو مفتی سرفراز احمد نعیمی شہید کی برسی کے موقع پر اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مفتی سرفراز احمد نعیمی شہید نے اسلام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج رواداری کا عنصر کم ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پیر نور الحق قادری نے لاہور کے  مدرسے میں واقعہ  کے حوالے سے کہا کہ مسجد اور مدرسے میں کام ہو رہا تو پھر کہاں سے خیر کی توقع ہو گی۔ ہمیں اپنے اندر اصلاح کا ایک نظام بنانا ہو گا۔ ایسے افراد کی سندیں منسوخ ہونی چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو اس وقت مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ تقریب میں مفتی گلزار احمد نعیمی  علامہ ناصر عباس، ضیاء اللہ شاہ اور دیگر علماء کرام نے شہید سرفراز احمد نعیمی کی اسلام اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن