عمران آٹا‘ چینی دوائی کے بعد کرونا ویکسین بھی کھا گئے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسین مراکز میں کرونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے۔ پیشگی ویکسین کی فراہمی کا بندوبست کیوں نہیں کیاگیا؟ عمران صاحب آٹا چینی دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ 1200 ارب کرونا ریلیف پیکج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلاگیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کو نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ معاوضہ دے کر وفاق سے کب اور کیسے ویکسین خرید سکتے ہیں، یہ مجرمانہ نااہلی نہیں تو کیا ہے؟