مالکن کے تشدد سے تنگ 3 گھریلو ملازمہ لاہور سے فیصل آباد پہنچ گئیں
فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد مالکن کے تشدد سے خوفزدہ 3 کمسن گھریلو ملازمہ فیصل آباد پہنچ گئیں۔ پو لیس نے تینوں بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ گزشتہ روز لاہور کی رہائشی افشاں کی 3گھریلو کمسن گھریلو ملازمہ مالکن کے تشدد سے خوفزدہ ہو کر گئیں۔ کمسن گھریلو ملازمین میں جھنگ کی رہائشی 8سالہ ثوبیہ خونی سرارے کی رہا ئشی 10سالہ زینب اور بھا ئی پھیرو کی رہائشی 9سالہ سمیرا نے بتایا کہ باجی افشاں کام ٹھیک نہ کرنے پر ہمیں ڈنڈوںاور جوتوں سے مارتی تھی۔ پولیس کے مطابق تینوں بچیوں کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشا نات موجود نہیں۔