آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو آئندہ سیریز میں شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سیریز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ویمنز سیریز کے دوران شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرونا وائرس کے بعد آسٹریلیا میںشائقین کو اجازت دینے کے بعد کرکٹ پہلا کھیل ہو گا جس میں شائقین کی موجودگی ہو گی ۔