• news

خیبر پی کے حکومت کا سپورٹس بجٹ میں 200فیصد اضافہ کا فیصلہ 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) خیبرپی کے حکومت نے 2021-2022ء کے سالانہ بجٹ میں کھیلوں کیلئے گزشتہ سال کی نسبت اس سال کے بجٹ میں 200 فیصد اضافے کافیصلہ کیا ہے، گزشتہ سال کھیلوں کا سالانہ بجٹ 2.1 بلین روپے کا تھا جو 100 فیصد استعمال کیا گیا جبکہ اس سال کے بجٹ میں کھیلوں کے فروغ و ترقی اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر معاملات کیلئے 6.3 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں اے آئی پی میں ضم شدہ اضلاع کیلئے 2.7 بلین روپے جبکہ اے ڈی پی میں 700 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔خیبر پی کے بجٹ میں کھیلوں کیجن منصوبوں کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں ان میں ایبٹ آباد میں بین الاقوامی معیار کے جمنازیم کیلئے 204 ملین روپے،خیبرپی کے میں پلے گراونڈز کیلئے 4.225 ملین روپے،رستم ضلع مردان میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 241.492 ملین روپے،خیبرپی کے میں کھیلوں کی سہولتوں کی بحالی و تزئین و آرائش کیلئے 850 ملین روپے،ضلع نوشہرہ میں بین الاقوامی معیار کے انڈور جمنازیم کی تعمیر ، پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 1.946 ملین روپے،سوات میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 582 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن