آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل‘بھارت کے 3وکٹوں پر 146رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین وکٹوںپر 146رنز بنالئے ہیں ۔ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔ دوسرے دن بھارت کے روہت شرما34‘شبمین گل 28اور چتیشور پجارا 8رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان ویرات کوہلی 44اور اجنکایا رحانے 29رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ ٹرینٹ بولٹ ‘کائل جمی سن اور نیل ویگنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔