• news

انقلابی‘ انسداد بدعنوانی حکومت بناؤں گا‘ ایرانی صدر: رئیسی انتہا پسند‘ اسرائیل

تہران  (آئی این پی) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میں انسداد بدعنوانی، انقلابی اور فعال حکومت بنائوں گا۔ اتوار کو نومنتخب صدر نے عوام کے نام اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر دنیا نے ایک ابھرتی ہوئی قوم کو ایک عظیم الشان واقعہ  دیکھا جس نے عقیدت، علم اور ہمدردی کے ساتھ عصری تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھولا۔ انہوں نے کہا کہ آج مہربانی، دوستی، ہمدردی اور صبر کا دن ہے اور صدارتی انتخابات میں منتخب صدر مذہبی جمہوریت کے مطابق پوری قوم کے صدر اور خادم ہیں۔ جن لوگوں نے مجھے منتخب کیا وہ لوگوں نے دوسرے معزز امیدواروں کو ووٹ دیا،  یا وہ لوگ جنہوں نے کسی وجہ سے انتخابات میں شرکت نہیں کی۔ نومنتخب ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کل آپ نے اپنے عہد کو اخلاص کے ساتھ پورا کیا اور آج خدا کے اس بندے اور آپ کے خادم کی باری ہے کہ میں نے اپنے وعدے کو پورا کروں اور ایک لمحہ کے لئے  کوئی کسر نہیں چھوڑوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹوں کے ساتھ منتخب کیا اور اللہ کے فضل وکرم سے ایک فعال، انقلابی اور انسداد بدعنوانی کی حکومت قائم کروں گا اور ایرانیوں کی خدمت کیلئے حکومت کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپیڈ نے ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے نئے منتخب ہونے والے جانشین کو ابراہیم رئیسی پرکڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیا ایرانی صدر سخت گیر ہیں اور تہران کے جوہری عزائم کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر ہزاروں ایرانیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی عائد کی جاتی ہے۔ وہ عالمی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا کہ "ابراہیم رئیسی‘‘ کے انتخاب کے بعد تہران کے جوہری پروگرام کو فوری طور پر روکنے کے عزم کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام مبارکباد کا خط انھوں نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔صدر عارف علوی نے خط میں سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا یرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، امید ہے کہ آپکی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن