امریکی کوہ پیما کا مائونٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا کر علی سدپارہ کو خراج عقیدت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ کر پاکستانی جھنڈا لہرا تے ہوئے پاکستانی کوہ پیما اور ساتھی مہم جو علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی کی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔