طالبعلم سے زیادتی‘ مفتی عزیز میانوالی، 3 بیٹے مختلف مقامات سے گرفتار
لاہور (نامہ نگار) مدرسے میں طالبعلم سے نازیبا حرکات کرنے والے مفتی عزیز الرحمن اور اس کے تین بیٹوں کو سی آئی اے لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاؤنی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ گزشتہ روز سی آئی اے لاہور پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو میانوالی، اس کے بیٹے ملزم عتیق الرحمن کو کاہنہ، الطاف الرحمن کو لکی مروت جبکہ عطاء الرحمان کو لاہور میں ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع مطابق دوران تفتیش ملزم مفتی عزیز الرحمن نے جو ویڈیو وائرل ہوئی ہیں ان کی سچائی کا اعتراف کر لیا ہے۔ ائی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ اسے عدالت کے ذریعہ سزا سنائی جائے گی۔