• news

پالیسوں کا ثمر،41سال بعد لاہور میں پانی کی سطح گرنے سے رک  گئی: عمران

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی واٹر پالیسی کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے پانی کا لیول مزید گرنے سے رک گیا ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے 1980ء  سے لے کر 2020ء تک کے پانی کا گراف بھی شیئر کیا جس میں چالیس میں سے 37 برسوں میں پاکستان میں پانی کا لیول 15 میٹر سے 50 میٹر تک گر چکا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی حفظ آب کی پالیسیاں ثمربار ہورہی ہیں اور وزیراعلی عثمان بزدار  کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مؤثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیوں، نئے ایکویفر چارجز، بارش کے پانی کے زیر زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگیٹیڈ اقدامات سے 41 سال بعد پہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کو مزیدگرنے سے روک لیاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ ان دس منصوبہ جات میں سے ایک ہے جو 2018 سے شروع ہونے والی ’’ڈیموں کی دھائی‘‘ کے دوران تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ اور معاشی و سماجی ترقی کا ضامن بنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن