• news

 رنگ روڈتحقیقات، آر ڈی اے نے حسابات انٹی کرپشن لاہور کو فراہم کردیئے

راولپنڈی (عزیز علوی)راولپنڈی رنگ روڈمنصوبے میں رقم بنانے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے آر ڈی اے نے اپنے حسابات اور انجیئرنگ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات محکمہ انٹی کرپشن لاہور کی مقرر کردہ انکوائری ٹیم کو فراہم کردیئے ڈائریکٹر اکائونٹس آر ڈی اے آصف جنجوعہ اور چیف انجینئر عامر رشید اس سلسلے میں لاہور میں میں مصروف رہے سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کے وسیم تابش کے آر ڈی اے حکام کے ساتھ میٹنگز کا ریکارڈ بھی انکوائری ٹیم کو فراہم کردیا گیا ہے جبکہ آر ڈی اے کا انٹرنل آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے جو30 جون تک جاری رہے گا منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے معاملات کے بارے میں بھی آر ڈی اے نے تفصیلات یکجا کر لی ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن