نئی دہلی اے پی سی میں شرکت پی ڈی پی نے فیصلے کا اختیار محبوبہ مفتی کو دیدیا
سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی نے اپنی چیئرمین محبوبہ مفتی کو 24 جون کو نئی دہلی میں ہونیوالی اے پی سی میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔