پاکستان چین شراکت داری، 100 ایکڑ پر چلی فارم کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ100 ایکڑ پر چلی فارم کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا۔ اگلے مرحلے میں چلی فارم کا رقبہ 3 ہزار ایکڑ تک پہنچ جائے گا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصالحہ جات کیلئے شراکت داری تشکیل پاگئی۔ چینی شراکت داروں میں سمیک اور سیاچن لٹانگ فوڈ گروپ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کے علاقے، بیج کا معیار، لیبر کی تربیت کی جارہی ہے۔ پراسیسنگ اور برآمد کے مراحل کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔