لودھراں‘ بچی نشانہ‘ سوہدرہ میں ریسٹورنٹ مالک کی ملازمہ لڑکی سے زیادتی
سوہدرہ‘ لودھراں (نامہ نگار+ آئی این پی) سوہدرہ میں النور ریسٹورنٹ کا مالک شفیق منہاس ریسیپشنسٹ کو 3 ماہ تک ہوس کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرتا رہا۔ لڑکی حاملہ ہو گئی۔ پولیس نے ملزم شفیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ لاہور سے آئی این پی کے مطابق شہر لودھراں میں نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بی کالونی میں پیش آیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔