• news

فضل الرحمان نے ڈرون حملوں کیخلاف کبھی بات نہیں کی،فرخ حبیب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے اپنے آپ کو غلامی کیلئے پیش کیا، سابقہ سفیر این پیٹیرسن کو امریکہ کی آشیرباد حاصل کرنے کے لیے فضل الرحمن نے اپنے آپکو غلامی کے لئے پیش کیا تھا۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان نے ڈرون حملوں کیخلاف کبھی بات نہیں کی،فضل الرحمان کا دبا ئوصرف پی ڈی ایم پر ہوتا ہے وہ بھی ایزی لوڈحاصل کرنے کے لئے۔

ای پیپر-دی نیشن