• news

ہمارے مسائل کا حل صرف نظام مصطفی کے نفاذمیں ہے:اکرام حسین 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں گتھم گتھا اور حملہ آور ہونا انتہائی افسوسناک عمل ہے اس سے قوم کا پارلیمنٹ سے اعتماد اٹھ جائیگا ہمارے مسائل کا حقیقی حل صرف اورصرف نظام مصطفی کے نفاذمیں ہے اس کے بغیر ہم کسی اور نظام ،ازم یا وفاقی یا صوبائی بجٹوں سے ملک کے اندر کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے وزیراعظم عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہ ہے تاہم انہیں ملک کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے خالی بیانات اور وعدوں وعید سے ریاست مدینہ کا نعرہ بھی بے توقیر ہورہا ہے ریاست مدینہ میں انسان تو دور کی بات ایک جانورکیساتھ اچھے سلوک کا درس ملتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بعداز نماز جمعہ انجمن غلامان مصطفی کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن