اسماعیل گجر کی انتخابی مہم، کشمیر کالونی میں ناراض کارکنوںسے ملاقاتیں
گکھڑمنڈی+گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 چوہدری محمد اسماعیل گجر نے اپنی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں کشمیر کالونی میں اپنے سپورٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا اس موقع پر وہ ناراض کارکنوں کے گلے شکوے دورکرنے کیلئے ان کے گھروں میں گئے ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما ملک بنیامین، محمد خلیل جرال، مرزا شکیل جرال، ملک مشتاق احمد نوری، طارق جنجوعہ، تصور جرال،جہانگیر جرال،ملک اکرام،ملک التمش نوری،وسیم چوہدری و دیگر بھی سارا دن کشمیر کالونی میں ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلانے میں مصروف رہے ، ملاقاتوں میں چوہدری محمد اسماعیل گجر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام میاں محمد نواز شریف کے دیوانے ہیں کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت مسلم لیگ ن ہی کرتی ہے ۔