• news

سرکاری منصوبوں کی آگاہی کیلئے خواتین ونگ فعال ہونا ناگزیر ہے: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی حکومت کے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ثمرات فراہم کرنے والے منصوبوں سے آگاہی کیلئے خواتین ونگ کا مکمل طور پر فعال ہونا ناگزیر ہے۔خواتین عہدیداران یونین کونسل کی سطح تک محنتی ورکرز کو خواتین ونگ میں شامل کرکے انہیں ایکٹیو کریں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر سٹی صدر پی ٹی آئی وومن ونگ شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ اور کنوینئر ٹائیگر فورس سٹی گوجرانوالہ رانا خالق کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے ارکان وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں کرونا اور ناگہانی آفات کے دوران انکی کارکردگی مثالی ہے ۔سٹی صدر وومن ونگ نے سینئر رہنما کو صدر سینٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری سے ہوئی ملاقات سے آگاہ کیا اور این اے 81 سمیت گوجرانوالہ میں خواتین ونگ کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے کے بارے میں مشاورت کی۔سینئر رہنما نے صدر خواتین ونگ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

ای پیپر-دی نیشن