• news

امریکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا اعلان جراتمندانہ ہے: اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا جراتمندانہ دو ٹوک اعلان خوش آئند اور عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے امریکہ کسی کا نہیں صرف اپنے مفادات کا دوست ہے،پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دے کر ہمیشہ نقصانات اٹھائے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز روحانی شخصیت پیرسید محمد باقر علی شاہ بخاری کے ساتویں سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،الحاج پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں،تعصبات اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔امت مسلمہ اگر اپنے حالات تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اسے سچے دل اور خلوص نیت سے اپنے روحانی مرکز مکہ اور مدینہ کی جانب رجوع کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن