• news

اخبار فروشوں کو  آسان شرائط پر قرض دیا جائیگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر  اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اخبار فروشوں کو کاروبار جاری رکھنے کے لئے آسان شرائط پر قرض دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار  آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان  سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ساتھ اخبار فروشوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں پانچ ہزار کے قریب اخبار فروشوں کو تو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔  اس سلسلے میں ہم حکومت وقت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مشکل کے اس گھڑی میں اخبار فروشوں کے ساتھ تعاون کر ے گی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اخبار فروشوں کو انتہائی آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گی۔  وفاقی ویر اطلاعات فواد چوہدری نے یقین دہانی کراتے ہوئے ٹکا خان کو بتایا کہ اخبار فروش محنت کش طبقہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا مشن ہی کمزور اور ضرورت مند لوگو کی مدد کرنا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ اخبار فروشوں کو کاروبار جاری رکھنے کے لئے آسان شرائط پر قرض دیں گے۔ اخبار فروش اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انشا اللہ اخبار فروش برادری کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ملاقات کے اختتام پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔ ٹکا خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیراطلاعات کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ آج میں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کروں گا، متاثرہ اخبار فروشوں کی باقاعدہ تحریری لسٹ بھی پیش کروں گا۔سیکرٹری جنرل  ٹکا خان نے بتایا کہ امید ہے کہ اخبار فروشوں کے مسائل کا کوئی نا کوئی حل نکل آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن