پی ایس ایل6: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنا لی
ابوظہبی(سپورٹس رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ محض 17 رنز کے عوض 3 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر سہیل تنویر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 181 رنز کے تعافب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آدھی ٹیم صرف 61 رنز پر پویلین واپس پہنچ گئی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 180 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔