• news

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علیل صوبائی صدر عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

لاہور+  اسلام آباد+کراچی (نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) سابق سینیٹر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے۔ عثمان کاکڑ آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔ برین ہیمرج ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار‘ جام کمال، وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان،  شیخ رشید‘ شاہ محمود‘ فواد چودھری‘ رحمن ملک‘ فرخ حبیب‘ قاسم سوری‘ سپیکر سمیت سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔ شہباز شریف سمیت سیاسی رہنمائوں نے عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے۔ جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز نے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عثمان کاکڑ کو ہمیشہ جمہوریت پسندوں کے صف اول کے رہنمائوں میں یاد رکھا جائے گا۔ پی ڈی ایم نڈر رہنما سے محروم ہوگئی۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنمائوں مولانا قمر الدین ،مولانا عصمت اللہ ،مولانا محمد یوسف ،اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان ،حاجی شمس الرحمان شمسی، انجینئر عبدالرزاق لاکھو اور مفتی ابرار احمد خان نے بھی عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کوئٹہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن