• news

ایشین ہاکی فیڈریشن :32کوچز، امپائرز،ٹیکنیکل آفیشلز ورکشاپس میں شرکت کرینگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایشن ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ایجوکیشن ورکشاپس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رواں ماہ 16 کوچز، 7 امپائرز اور 9 ٹیکنیکل آفیشلز  مختلف کورسز میں شرکت کررہے ہیں۔کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز، امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کورسز میں پی ایچ ایف کی جانب سے کوچز امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی نامزدگیاں کی گئیں۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کورسز میں پی ایچ ایف کی جانب سے  4 خواتین کوچز، ایک خاتون ایمپائر اور 3 خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کو بھی نامزد کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن