• news

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کے سکالر شپ فنڈز میں 80 لاکھ روپے اضافہ 

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے نئے مالی سال کیلئے سکالر شپ فنڈز میں 80 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی ہدایت پر سکالر شپ کی مجموعی رقم 22 ملین سے بڑھا کر 30 ملین کردی گئی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے سال 2021-22 کیلئے یونیورسٹی کا  2.1 ارب روپے کا مجموعی بجٹ تجویز کیا ہے۔ ریسرچ گرانٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی حکومت کا اعلان کردہ تنخواہوں میں اضافہ اور ڈسپیرٹی الاؤنس بھی یونیورسٹی ملازمین کو دے دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن