• news

 کسان روائتی طریقے چھوڑ کر جدید زرعی ٹیکنالوجی استعمال کریں: مدثر قیوم ناہرا 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) ایگرو گارڈ کے محافظ زرعی مرکز کا افتتاح حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان بھائی کھیتی باڑی کے روائتی طریقے چھوڑ کر جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور کسی مستند زرعی ادارے کی زیرنگرانی اور سفارشات کے مطابق اپنی فصلوں کی کاشت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے اس موقع پر العارف گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر کاشف عارف نے ایگرو گارڈ کے دھان پیدوار بڑھاؤ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن صرف کاروبار نہیں بلکہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے کسانوں کی حالت زار میں بہتری لانا ہے اس کے بغیر ہم زراعت میں خود کفیل نہیں ہو سکتے انہوں نے کسانوں کو جدید طرز پر کاشت کاری کے طریقوں سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف مراحل پر پیش آنے والے مسائل کے آسان اور سستے طریقوں کے بارے بتایا تقریب کے اختتام کے بعد میزبان اویس منیر اور مدثر خالد نے شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن