ہوشربا ء مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے:حاجی فلک شیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں حکومت نے مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،لوگ مزید فاقہ کشی کا شکار ہوں گے، سندھ حکومت کے عوام دوست بجٹ کو سامنے رکھتے ہوئے وفاق اور پنجاب کے بجٹ فوری اصلاحات یقینی بنائی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین وفاقی و صوبائی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے کوئی جبر و استبداد ہمارا راستہ روک نہیں سکتا۔ حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے تحریک انصا ف کی حکومت نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا۔