حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا:خالد جوئیہ ،رائو شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا جبکہ سندھ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے تحریک انصاف کو یہ باور کرایا ہے کہ عوام کی کس طرح خدمت کی جاتی ہے ۔ہوشربا مہنگائی میں 10فیصد تنخواہوں کو بڑھانا اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔