• news

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی 13شقیں آئین سے متصادم ہیں:جاوید قصوری 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے مجوزہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2020کی 13شقیں آئین سے متصادم ہیں۔ جس میں سر فہرست انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ان پر نظر ثانی کے اختیارات میںکمی ہے۔ غیر آئینی انتخابی اصلاحا ت کا بل پیش کرنا بد دیانتی ہے۔وزارت قانون کے اس قسم کے اقدامات سے پہلے بھی اداروں کے درمیان آئینی چپقلش پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ان پر نظر ثانی کا اختیار الیکشن کمشن کا ہے اور آئین کے آرٹیکل 219کے تحت الیکشن کمیشن کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ آرٹیکل 222کے تحت ان اختیارات کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسا حکومت ملک میں آئینی بحران کو جنم دینا چاہتی ہے تاکہ انتخابات میں اپنے مرضی کے نتائج حاصل کرسکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن