• news

حافظ آباد میں بڑھتی چوری ، ڈکیتیوںنے عوام کاجینا محال کردیا:محمد بخش تارڑ 

حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بخش تارڑ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میںچوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کاجینا محال کردیاہے ۔ جلالپور اور اسکے مضافاتی علاقے اسوقت چوروں ڈاکووںکی آماجاگاہ بنے ہوئے ہیں۔پولیس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کی بجائے عوام کو ٹرخانے کی پالیسی اپنا ئے ہوئے ہے۔ گذشتہ چنددنوںکے دوران جلالپور تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئیں لیکن پولیس تاحال ابھی تک نہ تو ان وارداتوںکا سراغ لگاسکی ہے اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔تھانو ںمیں سفارشی عناصر اور کرپشن کا عمل دخل بڑھتا چلا جارہا ہے جس سے غریب آدمی ذلیل وخوار ہورہا ہے۔ انہوںنے آئی۔جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد میں جرائم کی بڑھتی وارداتوںکو سخت نوٹس لیکر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بھر پوراقدامات بروئے کارلائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن