سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا:ملک اعجاز احمد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وٹائلز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمدنے کہا ہے کہ حکمران انتقامی سیاست کا جتنا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی (ن)لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں اور ذہنوں میں ہے قوم کا بچہ بچہ ان سے والہانہ محبت کرتا ہے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کاگراف کم کرنے کی سازشیں کرنیوالوں کے تمام منفی ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں سے ہر پاکستانی پریشان ہے، مہنگائی بیروزگاری اور ناکام پالیسوں نے پوری قوم کو ذہنی مریض بنادیا ہے اور حکومتی وزراء اور مشیروں کا کام فقط اپوزیشن پر الزام تراشی رہ گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔