• news
  • image

بنکوں کے باہر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

مکرمی! لاہور جیسے شہر میں بنکوں کے باہر بنکوں سے رقم لے کے باہر نکلنے والوں کو لوٹنے والے کئی گروہ سرگرم عمل ہیں۔ گذشتہ روز میں پھول مارکیٹ سگیاں بائی پاس  میں ایک بنک سے ڈھائی لاکھ روپے نکلوا کر باہر نکلا تو چوک کے درمیان 2 مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک  ہر وہ رقم مجھ سے چھین لی اور بھاگ گئے۔ ایک شہری نے اسکی ویڈیو بھی بنائی۔ یہ وارداتیں مختلف مقامات پر ہوتی رہتی ہیں۔ لگتا ہے یہ گروہ نہایت منظم طریقے سے بنک کے اندر اور باہر ریکی کر کے شکار تاڑتا ہے اور بھاری رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتا ہے۔ لاہور پولیس جگہ جگہ ناکے لگانے کے باوجود ان وارداتوں میں ملوث افراد کو پکڑنے میں ناکام کیوں ہے۔ کیا پس پردہ وہ بھی ان داکوؤں سے ملی ہوئی ہے۔ میری حکومت اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ وہ ان گروہوں کا قلع قمع کر کے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔(گلریز بٹ، لاہور گارڈن)

epaper

ای پیپر-دی نیشن