تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر فیل ہوچکی:آصف الیاس
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر فیل ہوچکی ہے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے پیپلز پارٹی کی قیادت پر کیچڑ اچھال کر عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانا چاہتی ہے بلاول بھٹو زرداری عوامی امیدوں کا مرکز ہیں پوری قوم کی نظریں پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگی ہیں جو انہیں درپیش مسائل سے نجات دلائے گی، عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جو حکمران جماعت کو برداشت نہیں ہورہایہی وجہ ہے کہ حکومتی وزیر مشیر پیپلز پارٹی قیادت کی کردار کشی میں دن رات مگن ہیں۔