ملک میں بدترین مہنگائی حکومت کے دعوئوں کی نفی ہے:صفدر ریاض
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں صفدر ریاض ورک، شاہد محمود ورک اور شعیب بابر ورک نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد اضافہ حکومت کے دعوئوں کی نفی ہے بجٹ کے بعد عوام کو مہنگائی کے شدید طوفان کا سامنا ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ نے مہنگائی کو مزید عیاں کردیا ہے اس رپورٹ نے ثابت کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش سمیت روز مر ہ کے استعمال کی کوئی چیز عوام کی دسترس میں نہیں رہی۔