• news

بھارت سے تربیت یافتہ2سہشتگرد میر پور خاص سے گرفتار

کراچی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا ہے کہ انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو بھارت ٹریننگ کیلئے بھجواتے تھے۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ انیس ایڈووکیٹ نے 2001ء میں تہران بلا کر سندھ کے لڑکوں کو جمع کرنے کا کہا تاکہ بھارت ٹریننگ کیلئے بھجوایا جا سکے۔ میرپور خاص میں کارروائی میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔ یہ بھارت سے تربیت یافتہ‘ دونوں کے واسع جلیل‘ انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف ہوا۔ گرفتار ملزمان کی مالی معاونت محمود صدیقی کرتا تھا جو اس وقت بھارت میں ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار سمیت سابق ایم کیو ایم کے لیڈران کو بلا کر ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ انیس ایڈووکیٹ نے 2001میں تہران بلا کر سندھ کے لڑکوں کو جمع کرنے کا کہا تا کہ بھارت ٹریننگ کیلئے بھجوایا جا سکیْ۔ انیس ایڈووکیٹ کے پاسپورٹ اور اکائونٹس کی تحقیقات کی تو ان کے خلاف مزید ثبوت سامنے آئے ہیں۔ انہیں دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ ان کی مشکوک بنک ٹرانزیکشنز بھی سامنے آئی ہیں اس حوالے سے ان سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انیس ایڈووکیٹ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ ان کا اکائونٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ میر پور خاص سے  بڑی تعداد میں گولہ، اسلحہ بارود تحویل میں لیا گیا، جس میں ڈشوکا اینٹی ایئر کرافٹ گنز، دو ایس ایم جی رائفلز، دو پسٹل، راکٹ لانچر، مختلف بورڈ کے رائونڈزاور ایک گرنیڈ شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن