• news

بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے: محبوبہ مفتی 

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کریں۔ طالبان کی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لئے بھارتی حکام کے دوحہ کے حالیہ خفیہ دورے کی خبروں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوحہ جا کر طالبان کے ساتھ بات کر سکتے ہیں تو انہیں مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ہمارے ساتھ اور پاکستان کے ساتھ بھی بات کرنی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن