• news

 پردہ‘ وزیراعظم کے بیان کو متنازع بنایا جا رہا ہے،خواتین ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پردہ سے متعلق بیان کو  متنازع بنایا جا رہا ہے، جنسی جرائم کے تدارک  کے لئے میڈیا، علمائے کرام سمیت پورے معاشرے کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، کوئی لبرل  اورکرپٹ  ہماری خواتین اور  معاشرے کا ترجمان نہ بنے ۔ ان خیالات کا اظہاروزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری اور پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و اصلاحات کنول شوذب نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پاکستان میں امریکا کو اڈے کسی صورت نہیں دیں گے۔ جس طرح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح  نے تحریک پاکستان میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف میں  خواتین فعال کردارادا کررہی ہیں۔ حکومت میں میرے سمیت 5 خواتین وزیر ہیں۔ 12 سے زائد خواتین پارلیمانی سیکرٹریز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن