فضائیہ کے 3 افسروں کی ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عمران سیف، ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی اور ائیر وائس مارشل زعیم افضل شامل ہیں۔ ائیر وائس مارشل عمران سیف نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ سیکٹر اور ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں JF-17 پراجیکٹ میں اہم خدمات انجام دیتے رہے۔ تینوں افسران کو شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔